https://www.talimikhabre.in/2024/03/Aiita-iftar-program.html
https://sadaemaharashtraurdunews.blogspot.com/2024/03/blog-post_712.html

https://www.talimikhabre.in/2024/03/Aiita-iftar-program.html
https://sadaemaharashtraurdunews.blogspot.com/2024/03/blog-post_712.html

آئیٹا ممبرا کی افطار پارٹی آج بروز پیر بتاریخ ۲۵ مارچ ۲۰۲۴ کو ویمنز سینٹر ممبرا میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کی جانب سے وابستگان تنظیم اور دیگر اساتذہ کے لئے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریباً چالیس مرد اساتذہ نے اس کے شرکت کی۔ ممتاز سر کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ افطار کے بعد طعام کا بھی نظم تھا۔
*آئیٹا ممبرا نے منایا یوم خواتین*
آج بروز جمعہ بتاریخ ۸ مارچ ۲۰۲۴ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کی جانب سے یوم خواتین بڑے اہتمام سے منایا۔
ویمنز سینٹر میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی خان رشدہ نے تلاوات اور ترجمہ پیش کیا۔
محترمہ بامنے مہجبین ندیم صاحبہ (سی اے) نے خواتین کو بااختیار بنانے کا حقیقی تصوّر اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کے اصل میں خواتین کو بااختیار بنانا کیا ہے؟ آپ نے مختلف مثالوں اور احادیث کے ذریعے اپنی بات کو رکھا
چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی ازقیہ خانم نے انقلابی بیٹیاں.. اس عنوان پر ترانہ پیش کی.
دوسری مہمان خصوصی محترمہ انصاری مدینہ ظفر صاحبہ (ضلعی ناظمہ، جماعت اسلامی ہند تھانہ) نے آزادی نسواں - کتنا حقیقی، کتنا فریب؟ پر خواتین اساتذہ سے خطاب کیا ہے۔ اپنے بتایا کہ خواتین کو آزادی کے نام پر کیا کچھ فریب دیا جا رہا ہے، جب کے حقیقی آزادی اسلام نہے ہی دی ہے۔
اس موقع پر عبداللہ پٹیل کی پرنسپل جہاں آراء مس، وینسم فلورا کی خان نکہت مس، الامین کی پرنسپل شیخ فرزانہ مس، اور نادیہ الفلاح کی خان خالدہ مس کو یوم خواتین کے موقع اور اُن کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کے لئے تہنیت کی گئی۔
نورا رشید مس، نوری مس اور صالحہ خانم (جے آئی ایچ، ممبرا) کے ہاتھوں سے تمام مہمان اور پرنسپل کو مومنٹو، پھولوں کا گلدستہ، سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے۔
شیخ نایمہ مس نے نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
تقریباً ۳۵ سے زائد خواتین اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں نورا راشد میڈم نے رسم شکریہ ادا کیا۔
*آئیٹا ممبرا کی فاؤنڈیشن کلاس کا آغاز* تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے اور طلبہ مختلف سرگرمیوں میں مصروف بھی ہیں۔ ان تعطیلات کا بہتر استعمال ہو اِسلئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا یونٹ کی جانب سے ایک پندرہ روزہ فاؤنڈیشن کلاس کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ 12 نومبرسے 25 نومبر تک اس فاؤنڈیشن کلاس میں اُردو اور مراٹھی کی بنیادی تعلیم دی جا رہی ہیں تا کہ بچّے دونوں زبان کو بہتر انداز میں بول، لکھ اور پڑھ سکے۔ یہ فاؤنڈیشن کورس خاص طور پر انگریزی اسکولس میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لئے ہیں۔ الحمد اللہ 11 اسکولز کے 96 طلبہ نے اس کے لئے اپنا نام رجسٹر کروایا ہیں۔ ڈاکٹر اسد اللہ خاں انگلش اسکول و جونیئر کالج کے نعمان آڈیٹوریم میں جاری اس کلاس کو اُردو فاؤنڈیشن کورس نامی کتاب کی مولفہ گل افروز مس لے رہے ہیں اُن کی معاونت زیب النساء مس، تبسم مس اور مصطفیٰ سر کر رہے ہیں۔ کلاس میں شامل تمام طلبہ کو آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے شائع اُردو کی بنیادی کتاب مفت میں تقسیم کی گئی ہے۔ طلبہ جوش و خروش سے کلاس میں آ رہے ہیں۔ یہ کلاس روزانہ صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک جاری ہے۔
آئیٹا ممبرا کا تہنیتی جلسہ
بروز جمعہ بتاریخ ۳ نومبر ۲۰۲۳ کو ممبرا کے ویمنز سینٹر میں آئیٹا ممبرا کا تہنیتی جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
جلسہ کا آغاز مصطفیٰ سر کی تذکیر بلقران سے ہوا۔ مصطفیٰ سر نے انفاق پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آویس سر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ بھیونڈی سے تشریف لائی ہوئی آئیٹا بھیونڈی کی خاتون کنوینر اور پرنسپل قاضی جویریہ صاحبہ نے آئیٹا میں خواتین کا رول پر اپنی گفتگو کی۔ آپ نے بھیونڈی میں جاری آئیٹا کی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے تعلق سے بتایا۔ بعد ازاں پڑگھہ یونٹ کے صدر اور تھانہ ضلع کوئز مقابلے کے کنوینر جناب قدیر خان صاحب نے آئیٹا تھانہ ضلع کے زیر اہتمام منعقد اساتذہ کے کوئز مقابلے کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ آپ نے مفصل انداز میں کوئز کے طریقہ کار پر اپنی باتیں رکھی۔ اس کوئز مقابلے میں کامیاب استاتذہ کو مہمانان کے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیے گئے۔ ممبرا سے نورا رشید شیخ، روبینہ اشہد اور مبین پتلباب ، بھیونڈی سے سجاد اختر اور عارف سر، تھانہ سے مبین خان سر نے کوئز مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بعد ازاں ضلعی صدر جناب مکرم خان صاحب نے مثالی یونٹ کس طرح سے بنتا ہے اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور وابستگان کو اپنے یونٹ کو مثالی یونٹ بنانے کیلئے متحرک کیا۔
ممبرا کے صحافی حضرات جسمیں روزنامہ ہندوستان کے نمائندے جناب حسین سلطان شیخ اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندے اور سویرا نیوز کے جناب انوار الحق خان صاحب کو اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرافی سے سرفراز کیا گیا۔
نیشنل میڈیا کنوینر اور بھیونڈی یونٹ کے صدر جناب مومن فہیم صاحب نے تنظیم میں میڈیا کا کیا رول ہوتا ہے اور کس طرح ہم میڈیا کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے تنظیم کے پیغام کو عام کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد ممبرا یونٹ کے صدر جناب محمد اسلم سر نے آئیٹا ممبرا کے فعال اور متحرک اراکین کا تعارف پیش کیا اور مہمانان کے ہاتھوں سے اُن ممبران کی تہنیت کی گئی۔ آخیر میں ریاستی صدر جناب سید شریف سر نے آئیٹا ہم سے کیا چاہتی ہے اور وہ کیا توقعات ہیں جو آئیٹا ہم سے چاہتی ہیں، اس عنوان پر اپنی صدارتی خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنی ذاتی اور تنظیمی تجربات اور مثالوں سے وابستگان کو متحرک کرنے کی کوشش کی۔
پروگرام کے آغاز سے پہلے آئیٹا ممبرا کے دفتر کا افتتاح ریاستی صدر سید شریف، ضلعی صدر مکرم خان، فہیم سر، الیاس سر اور دیگر کی موجودگی میں ہوا۔ امرت نگر میں واقع آفس سے اسکالرشپ اور کیریئر سے متعلق معلومات فراہم کی جائیگی اس کے لئے مصطفیٰ ہلسنگی سر روزآنہ مغرب تا عشا اپنی خدمات انجام دے گے ان شاء اللہ۔
مقامی سیکریٹری مبین پتلباب سر کے رسم شکریہ اور پرتکلف عشائیہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔