Thursday, 16 March 2023
Sunday, 12 March 2023
AIITA Mumbra Members Meet & Felicitation Program
آئیٹا ممبرا کی جانب سے مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار ۔
آج بتاریخ 12 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے تھانے میونسپل اسکول نمبر 77میں آئیٹا ممبرا کی جانب سے ایک بہت ہی بہترین معلوماتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس نشست کی شروعات الحمدللہ جناب ادریس سر نے قرآن کریم کی تلاوت سے کی۔ اس کے بعد نشست میں شامل تمام ممبران کی خدمات میں پھولوں اور ٹرافی کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اسٹیٹ پریسیڈینٹ آئٹا جناب سید شریف سر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی تقریر کی اس کے بعد اساتذہ کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے ۔ آپ نے بتایا کہ ہم جو کام کررہے ہیں یہ بھی دینی فریضہ ہے۔ اس کے ذریعے آئٹا اساتذہ میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے اور سماج میں تعمیری فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اسی کے ساتھ تھانے میونسپل اسکول نمبر 77 کے صدر مدرس جناب زاہد سر نے اپنے تجربات بیان کئے۔ زاہد سر نے اپنے استاد کے قول کو بھی نقل کیا کہ کام کرتے جاؤ اور پیچھے پلٹ کر نہ دیکھو۔ اپنے سماجی اور تعلیمی کاموں کے تجربات سے ممبرز کو متحرک کیا۔ جنابِ اسرائیل سر نے بھی اساتذہ کی رہنمائی کی اور آئیٹا ممبرا کے صدر جناب اسلم شاہ سر نے آنے والے وقت میں ائیٹا ممبرا کے مستقبل میں لیے جانے والے پروگرام کی تفصیل بیان کی ۔سید شریف سر نے صدارتی خطاب کیا۔ آپ نے تمام ممبرز سے ایسے ہی کام کرنے کی صلاح دی۔ نشست کا اختتام محمد اسلم سر کے اظہارِ تشکر سے ہوا۔







