AIITA Mumbra at Glance
Jan-Dec 2020
آئیٹا ممبرا کی سرگرمیاں
جنوری-دسمبر ۲۰۲۰
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، ملکی سطح پر اساتذہ کی رجسٹرڈ تنظیم ہے۔ جو ملک کے ۱۵ سے زائد ریاستوں کے سیکڑوں شہروں میں کام کررہی ہیں۔
ممبرا میں بھی گزشتہ سال ۲۰۱۹ میں اس کی تشکیل نو ہوئی۔ تب سے آئیٹا اپنی بساط بھر کوشش کر رہی ہیں۔ ۲۰۲۰ میں
👈 آئیٹا ممبرا نے اپریل میں لاک ڈاون کی وجہ سے اساتذہ کے لئے آن لائن کتابی مقابلہ رکھا جس میں شریک اساتذہ اور مقابلے کے تین اساتذہ انعام کے لئے منتخب ہوئے۔
👈مئی میں لاک ڈاون کی وجہ سے ممبرا کے اساتذہ معاشی پریشانیوں میں مبتلا تھے آئیٹا ممبرا نے ایسے ۲۵ اساتذہ کو کچھ رقم دے کر مدد کئے۔
👈مئی ماہ کے اس وبا کے دور میں آئیٹا نے عام افراد کی مدد کے لئے بھی تعاون دیا۔
👈لاک ڈاون کی وجہ سے ہی طلبہ کی مدد کرنا کا منصوبہ آئیٹا ممبرا نے اٹھایا اور ان کے لئے نوٹ بک پراجیکٹ کے شروع کیا۔ الحمداللہ ۴۵۰ سیٹ پر مشتمل نوٹ بک طلبہ کو تقسیم کئے جارہے ہیں۔
👈اس کے علاوہ ۲۰۰ طلبہ کو ماہانہ *جنت کے پھول* تقسیم کئے گئے۔
👈۲ طلباء کی ایڈمیشن کے لئے مالی مدد بھی کی گئ۔
👈ستمبر ۲۰۲۰ میں ہی ماہانہ *جنت کے پھول* کے اشتراک سے طلبہ کے لئے ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
👈ستمبر ۲۰۲۰: آئیٹا ممبرا نے دہم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے *تاریخ و سیاسیات اور جغرافیہ* پر *کثیر متبادل سوالات* کا برقی کتابچہ تیار کروایا اور طلبہ کو فراہم کیا۔
👈ستمبر۲۰۲۰: آئیٹا ممبرا نے اساتذہ کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ۱۹ اساتذہ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
👈 نومبر میں یوم تعلیم کے موقع پر اساتذہ کو ان کی تعلیمی ،سماجی اور دیگر خدمات کے عوض مشہور ماہر تعلیم اور کئی کتابوں کے مصنف مرحوم *مولانا افضل حسین رح ایوارڈ* سے سرفراز کرنے کا منصوبہ ہے۔
🖥️
aiitamumbra.blogspot.com📧 aiita.mumbra@gmail.com
💻
fb.me/aiita.mumbra