Saturday, 18 February 2023
Sunday, 12 February 2023
TAIT Seminar 12-2-2023
*ممبرا میں آئیٹا کا TAIT کا سیمنار اختتام پذیر*
آج ۱۲ فروری ۲۰۲۳ کو عبداللہ پٹیل اُردو ہائی اسکول کوسہ میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا TAIT کا کامیاب سیمنار منعقد کیا گیا۔
مومن عمر فاروق سر کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد حمد مومن آرزو نے پڑھے۔ اس کے بعد نعت شریف جاوید شاہ سر نے پرترنم آواز میں پڑھے۔
نظامت کے فرائض خان محمد اسرائیل سر اور گل افروز مس نے نہایت ہی بہترین انداز میں ادا کیے۔
مہمانان کا استقبال مبین پتلباب سر نے کیا۔
انیس شیخ سر نے ٹیچرز بھرتی کیسے ہوتی ہے اور اس کا مفصل طریقہ کار طلبہ کو بتایا۔ انیس سر نے طلبہ کے ذہن میں آ رہے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
بعد ازاں انصاری اقبال سر نے TAIT کو کیسے کامیابی سے پاس کرے اس پر سیر حاصل گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اس سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے عبداللہ پٹیل ہائی اسکول کی پرنسپل محترمہ نسرین شیخ صاحبہ اور محسن سر اور دیگر اسٹاف نے کافی محنت اور تعاون کیا۔ نسرین مس اسکالرشپ امتحان اور دیگر کچھ مصروفیات کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کر پائے۔ ائیٹا ممبرا نسرین مس اور اسکول انتظامیہ کا شکر گذار ہیں۔
رسم شکریہ کے فرائض مومن رضوانہ مس نے ادا کیے۔ اور پروگرام کا اختتام ہوا ۔
Tuesday, 7 February 2023
TAIT Seminar
مقررین:
*انصاری اقبال سر*
👈سابق صدر، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، پاتھری
👈معلم، ضلع پریشد اسکول، پاتھری
*انیس بيلدار سر*
👈معلم، ٹی ایم سی اسکول نمبر125 کوسہ
خواہشمند اپنا رجسٹریشن جلد از جلد کروائیں۔
https://surveyheart.com/form/63dccbf42bc98653d64aef64
کنوینر
*مبین پتلباب*
نائب صدر ,آئیٹا ممبرا













