Tuesday, 31 January 2023
UDAAN Children's Festival 2023
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) ممبرا یونٹ کا چلڈرنس فیسٹیول (اڑان) کامیابی سے ہمکنار
آئیٹا ممبرا یونٹ کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں اڑان-چلڈرنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبرا سے 19 اسکولوں کے 96 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جونیر اور سینیر گروپ میں ڈرائنگ، مضمون نویسی، نظم خوانی اور تقریری مقابلہ، اس طرح کل چھ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار 29جنوری2023 کو انعام یافتگان طلبہ کے لیے جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول میں کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت اسکول ہذا کے پرنسپل و ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ خان صاحب نے کی۔ آپ نے شریک طلبہ اور اساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور اس طرح کے پروگرام کو طلبہ کی حقیقی نشو ونما کا ضامن قرار دیا۔ اس موقع پر یوسف شیخانی صاحب، مہاراشٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سراج چوگلے صاحب، آئیٹا مہاراشٹر کے صدر سید شریف صاحب، ڈاکٹر عبدالماجد انصاری (سی ای او اینڈ فاؤنڈر گڈ کیریکٹر کمپنی)، تھانہ ضلع آئیٹا ضدر مکرم خان صاحب، ممبئی سے معروف استاد اور قلمکار سید خالد صاحب، ٹی ایم سی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید زاہد صاحب نے اسٹیج کو رونق بخشی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقابلے میں حصہ لینے والے اسکولوں و دیگر اساتذہ کا جم غفیر موجود تھا۔ تمام مقابلوں میں اول دوم سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات دیے گئے نیز انچارج اساتذہ کو ٹرافی بھی دی گئی۔ بھیونڈی کارپوریشن کے استاد، سجاد اختر مومن نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ آئیٹا ممبرا یونٹ کے صدر محمد اسلم صاحب نے مہمانان کا استقبال کیا اور خان اسرائیل سر نے انعامات کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آئیٹا ممبرا یونٹ کے صدر محمد اسلم شاہ صاحب اور ان کے رفقاء خان اسرائیل (سیکریٹری)، آفتاب سر، اعجاز سر، اویس سر، مبین سر، رضوانہ مس، فہمیدہ مس، کلثوم مس، وسیم سر، معراج سر کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بھیونڈی سے تشریف لائیے جاوید عزت اللہ نے حمد باری تعالیٰ اور حنیف خان صاحب نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اظہار تشکر اور ظہرانے پر پروگرام کا اختتام ہوا۔





























.jpg)
.jpg)




