Monday, 13 November 2023

AIITA Mumbra Foundation Class

 *آئیٹا ممبرا کی فاؤنڈیشن کلاس کا آغاز*  تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے اور طلبہ مختلف سرگرمیوں میں مصروف بھی ہیں۔ ان تعطیلات کا بہتر استعمال ہو اِسلئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا یونٹ کی جانب سے ایک پندرہ روزہ فاؤنڈیشن کلاس کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ 12 نومبرسے 25 نومبر تک اس فاؤنڈیشن کلاس میں اُردو اور مراٹھی کی بنیادی تعلیم دی جا رہی ہیں تا کہ بچّے دونوں زبان کو بہتر انداز میں بول، لکھ اور پڑھ سکے۔ یہ فاؤنڈیشن کورس خاص طور پر انگریزی اسکولس میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لئے ہیں۔ الحمد اللہ 11 اسکولز کے 96 طلبہ نے اس کے لئے اپنا نام رجسٹر کروایا ہیں۔ ڈاکٹر اسد اللہ خاں انگلش اسکول و جونیئر کالج کے نعمان آڈیٹوریم میں جاری اس کلاس کو اُردو فاؤنڈیشن کورس نامی کتاب کی مولفہ گل افروز مس لے رہے ہیں اُن کی معاونت زیب النساء مس، تبسم مس اور مصطفیٰ سر کر رہے ہیں۔ کلاس میں شامل تمام طلبہ کو آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے شائع اُردو کی بنیادی کتاب مفت میں تقسیم کی گئی ہے۔ طلبہ جوش و خروش سے کلاس میں آ رہے ہیں۔ یہ کلاس روزانہ صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک جاری ہے۔

 

 





 

Saturday, 4 November 2023

AIITA Mumbra Office & Timing







 

Felicitation & Prize Distribution Function

 آئیٹا ممبرا کا تہنیتی جلسہ

بروز جمعہ بتاریخ ۳ نومبر ۲۰۲۳ کو ممبرا کے ویمنز سینٹر میں آئیٹا ممبرا کا تہنیتی جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
جلسہ کا آغاز مصطفیٰ سر کی تذکیر بلقران سے ہوا۔ مصطفیٰ سر نے انفاق پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آویس سر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ بھیونڈی سے تشریف لائی ہوئی آئیٹا بھیونڈی کی خاتون کنوینر اور پرنسپل قاضی جویریہ صاحبہ نے آئیٹا میں خواتین کا رول پر اپنی گفتگو کی۔ آپ نے بھیونڈی میں جاری آئیٹا کی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے تعلق سے بتایا۔ بعد ازاں پڑگھہ یونٹ کے صدر اور تھانہ ضلع کوئز مقابلے کے کنوینر جناب قدیر خان صاحب نے آئیٹا تھانہ ضلع کے زیر اہتمام منعقد اساتذہ کے کوئز مقابلے کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ آپ نے مفصل انداز میں کوئز کے طریقہ کار پر اپنی باتیں رکھی۔ اس کوئز مقابلے میں کامیاب استاتذہ کو مہمانان کے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیے گئے۔ ممبرا سے نورا رشید شیخ، روبینہ اشہد اور مبین پتلباب ، بھیونڈی سے سجاد اختر اور عارف سر، تھانہ سے مبین خان سر نے کوئز مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بعد ازاں ضلعی صدر جناب مکرم خان صاحب نے مثالی یونٹ کس طرح سے بنتا ہے اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور وابستگان کو اپنے یونٹ کو مثالی یونٹ بنانے کیلئے متحرک کیا۔
ممبرا کے صحافی حضرات جسمیں روزنامہ ہندوستان کے نمائندے جناب حسین سلطان شیخ اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندے اور سویرا نیوز کے جناب انوار الحق خان صاحب کو اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرافی سے سرفراز کیا گیا۔
نیشنل میڈیا کنوینر اور بھیونڈی یونٹ کے صدر جناب مومن فہیم صاحب نے تنظیم میں میڈیا کا کیا رول ہوتا ہے اور کس طرح ہم میڈیا کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے تنظیم کے پیغام کو عام کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد ممبرا یونٹ کے صدر جناب محمد اسلم سر نے آئیٹا ممبرا کے فعال اور متحرک اراکین کا تعارف پیش کیا اور مہمانان کے ہاتھوں سے اُن ممبران کی تہنیت کی گئی۔ آخیر میں ریاستی صدر جناب سید شریف سر نے آئیٹا ہم سے کیا چاہتی ہے اور وہ کیا توقعات ہیں جو آئیٹا ہم سے چاہتی ہیں، اس عنوان پر اپنی صدارتی خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنی ذاتی اور تنظیمی تجربات اور مثالوں سے وابستگان کو متحرک کرنے کی کوشش کی۔
پروگرام کے آغاز سے پہلے آئیٹا ممبرا کے دفتر کا افتتاح ریاستی صدر سید شریف، ضلعی صدر مکرم خان، فہیم سر، الیاس سر اور دیگر کی موجودگی میں ہوا۔ امرت نگر میں واقع آفس سے اسکالرشپ اور کیریئر سے متعلق معلومات فراہم کی جائیگی اس کے لئے مصطفیٰ ہلسنگی سر روزآنہ مغرب تا عشا اپنی خدمات انجام دے گے ان شاء اللہ۔

مقامی سیکریٹری مبین پتلباب سر کے رسم شکریہ اور پرتکلف عشائیہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Sunday, 8 October 2023

Media Coverage Award Function








 

2nd Maulana Afzal Hussain Ideal Teacher Award 2023














































 آئیٹا ممبرا کا اعزازیہ اور اعترافیه پروگرام کامیابی سے ہمکنار

آج بروز جمعرات بتاریخ 5 اکتوبر 2023 کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ممبرا کا ٹیچر اوارڈ پروگرام مننت ہال میں کامیابی سے مکمل ہوا۔
پٹیل اسکول کے طلبہ کے زریعے تلاوت قرآن اور حمد کے زریعے پروگرام کا آغاز ہوا۔
آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم سر نے آئیٹا کا تعارف اور سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر نے اخلاقی اقدار پر گفتگو کی۔آپ نے کہا کہ تعلیم ضرور عام ہوگئ ہے لیکن معاشرے میں تربیت کی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے اِسلئے ہمیں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگا۔

اس جلسے میں ممبرا کوسہ کے 5 اسکولز کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کا بھی اعزاز کیا گیا۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیچر آئیڈیل ہوتا ہے۔

سید شریف سر، صدر آئیٹا مہاراشٹر نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کا جامع تعارف اور سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔ آپ نے آئیٹا کی مرکزی مہم تدریسی آگہی، طلبائی اِرتقاء، سماجی تغیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
آئیٹا ممبرا کے فعال رکن محترمہ شیخ گل افروز کی مرتبہ اُردو کی بنیادی کتاب کا اجراء بھی اس موقع پر مہمانان کے زریعے عمل میں آیا۔
بعد ازاں 15 اساتذہ کا اعزاز کیا گیا۔
فاروق سید، ایڈیٹر گلُ بوٹے نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں مطالعہ کرنا چاہیے اور طلبہ میں بھی مطالعہ کا شوق پیدا کرنا چاہتے۔
مقرر خصوصی پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری صاحب نے کہا کہ ساری دنیا کے مسائل جہاں حل ہوسکتے ہیں وہ آپ کا کلاس روم ہے۔ یہی آپ سب سے زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں
صدارتی تقریر میں شبّیر خان صاحب نے کہا کہ آئیٹا کے مستقبلِ میں بھی ایسے پروگرام کے لئے میں خدمت کے لئے تیار ہو۔
رسم شکریہ اسرائیل سر نے ادا کیے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سید زاہد علی سر، آئیٹا ممبرا کے تمام اراکین،  دیگر کا تعاون حاصل رہا۔ نظامت کے فرائض اسرائیل سر اور خالدہ چھوٹانی مس نے بہترین انداز میں ادا کیے۔ پروگرام کے اختتام پر عشائیہ کا نظم بھی تھا۔