Sunday, 8 October 2023
2nd Maulana Afzal Hussain Ideal Teacher Award 2023
آئیٹا ممبرا کا اعزازیہ اور اعترافیه پروگرام کامیابی سے ہمکنار
آج بروز جمعرات بتاریخ 5 اکتوبر 2023 کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ممبرا کا ٹیچر اوارڈ پروگرام مننت ہال میں کامیابی سے مکمل ہوا۔
پٹیل اسکول کے طلبہ کے زریعے تلاوت قرآن اور حمد کے زریعے پروگرام کا آغاز ہوا۔
آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم سر نے آئیٹا کا تعارف اور سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر نے اخلاقی اقدار پر گفتگو کی۔آپ نے کہا کہ تعلیم ضرور عام ہوگئ ہے لیکن معاشرے میں تربیت کی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے اِسلئے ہمیں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگا۔
اس جلسے میں ممبرا کوسہ کے 5 اسکولز کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کا بھی اعزاز کیا گیا۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیچر آئیڈیل ہوتا ہے۔
سید شریف سر، صدر آئیٹا مہاراشٹر نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کا جامع تعارف اور سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔ آپ نے آئیٹا کی مرکزی مہم تدریسی آگہی، طلبائی اِرتقاء، سماجی تغیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
آئیٹا ممبرا کے فعال رکن محترمہ شیخ گل افروز کی مرتبہ اُردو کی بنیادی کتاب کا اجراء بھی اس موقع پر مہمانان کے زریعے عمل میں آیا۔
بعد ازاں 15 اساتذہ کا اعزاز کیا گیا۔
فاروق سید، ایڈیٹر گلُ بوٹے نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں مطالعہ کرنا چاہیے اور طلبہ میں بھی مطالعہ کا شوق پیدا کرنا چاہتے۔
مقرر خصوصی پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری صاحب نے کہا کہ ساری دنیا کے مسائل جہاں حل ہوسکتے ہیں وہ آپ کا کلاس روم ہے۔ یہی آپ سب سے زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں
صدارتی تقریر میں شبّیر خان صاحب نے کہا کہ آئیٹا کے مستقبلِ میں بھی ایسے پروگرام کے لئے میں خدمت کے لئے تیار ہو۔
رسم شکریہ اسرائیل سر نے ادا کیے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سید زاہد علی سر، آئیٹا ممبرا کے تمام اراکین، دیگر کا تعاون حاصل رہا۔ نظامت کے فرائض اسرائیل سر اور خالدہ چھوٹانی مس نے بہترین انداز میں ادا کیے۔ پروگرام کے اختتام پر عشائیہ کا نظم بھی تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)













































No comments:
Post a Comment