Tuesday, 30 July 2024

AIITA Mumbra : Feliciation Program for SSC & HSC Students 28-7-2024

 

بروز اتوار بتاریخ 28 جولائی 2024 بوقت 10 بجے بمقام ثانیہ ہال میں AIITA کی جانب سے دہم و از دہم کے لیے تہنیتی جلسہ منعقد کیا ۔ حسب روایت پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ازکا خان نے تلاوت کے فرائض انجام دیے ۔ اس کے بعد محمد تحسین رضا نے حمد کا نذرانہ پیش کیا۔ نوری مس نے نہایت ہی خوب صورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ پروگرام کی صدارت " سید زاہد علی سر نے کی ۔ مہمان خصوصی میں AIITA ممبئی کے صدر الیاس سر اور ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر اور عبدالرحمن سر اور مدینہ انصاری صاحبہ تھے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر نے
اچھے نمبرات سے پر نہ صرف مبارکبادی دی بلکہ ان کی ستائش بھی کی اور نیز انوکھا عہد بھی لیا نیز مستقبل میں انھیں اچھا ، نیک ، رحم اور ایمانداری کا سبق دیا ۔ انھیں محلوں کا Lamp post  کہا ۔ تقسیم انعامات کا سلسلہ بحسن خوبی انجام پایا۔ طلبہ و طلبات میں کافی جوش و خروش سے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انصاری مدینہ صاحبہ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے قیمتی آراؤں سے نوازا ۔ سید زاہد علی سر نے اپنے صدراتی خطبہ میں والدین و طلبات کو دین و دنیا دونوں میں کامیابی و کامرانی سے سر خرو ہونے کی لیے نہایت قیمتی اور بہترین انداز میں مشورے بھی دیے۔ کچھ طلباء و طالبات نے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ اور شکریہ بھی ادا کیا کہ AIITA نے انھیں بطور طالب علم اس ایوارڈ سےنوازا۔ اسماء مس کی رسم شکر یہ کے بعد جلسہ ختم ہوا۔ شرکا جلسہ کے لیے ناشتے کا نظم تھا۔

 










 

 

 





 

 

https://youtu.be/yloME_n8g0s?si=e23AGFh_s5D1qhD9

 

https://youtu.be/y3_jUVv0yGQ?si=0VEHt4ze1HTQzZ95



https://youtu.be/4WV_BL23g5E?si=xZ2utknRs9274N3k


https://sadaemaharashtraurdunews.blogspot.com/2024/07/blog-post_589.html