Friday, 8 March 2024

Women's Day celebration in Mumbra

 *آئیٹا ممبرا نے منایا یوم خواتین*

آج بروز جمعہ بتاریخ ۸ مارچ ۲۰۲۴ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کی جانب سے یوم خواتین بڑے اہتمام سے منایا۔  
ویمنز سینٹر میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی خان رشدہ نے تلاوات اور ترجمہ پیش کیا۔
 محترمہ بامنے مہجبین ندیم صاحبہ (سی اے) نے خواتین کو بااختیار بنانے کا حقیقی تصوّر اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کے اصل میں خواتین کو بااختیار بنانا کیا ہے؟ آپ نے مختلف مثالوں اور  احادیث کے ذریعے اپنی بات کو رکھا

چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی ازقیہ خانم نے انقلابی بیٹیاں.. اس عنوان پر ترانہ پیش کی.
دوسری مہمان خصوصی محترمہ انصاری مدینہ ظفر صاحبہ (ضلعی ناظمہ، جماعت اسلامی ہند تھانہ) نے آزادی نسواں - کتنا حقیقی، کتنا فریب؟  پر  خواتین اساتذہ سے خطاب کیا ہے۔  اپنے بتایا کہ خواتین کو آزادی کے نام پر کیا کچھ فریب دیا جا رہا ہے، جب کے حقیقی آزادی اسلام نہے ہی دی ہے۔
اس موقع پر عبداللہ پٹیل کی پرنسپل جہاں آراء مس، وینسم فلورا کی خان نکہت مس، الامین کی پرنسپل شیخ فرزانہ مس، اور نادیہ الفلاح کی خان خالدہ مس کو یوم خواتین کے موقع اور اُن کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کے لئے تہنیت کی گئی۔
  نورا رشید مس، نوری مس اور صالحہ خانم (جے آئی ایچ، ممبرا) کے ہاتھوں سے تمام مہمان اور پرنسپل کو مومنٹو، پھولوں کا گلدستہ،  سرٹیفکیٹ  پیش کیا گیا ہے۔
شیخ نایمہ مس نے نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
تقریباً ۳۵ سے زائد خواتین اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں نورا راشد میڈم نے رسم شکریہ ادا کیا۔

 






 

No comments:

Post a Comment