Sunday, 8 October 2023
2nd Maulana Afzal Hussain Ideal Teacher Award 2023
آئیٹا ممبرا کا اعزازیہ اور اعترافیه پروگرام کامیابی سے ہمکنار
آج بروز جمعرات بتاریخ 5 اکتوبر 2023 کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ممبرا کا ٹیچر اوارڈ پروگرام مننت ہال میں کامیابی سے مکمل ہوا۔
پٹیل اسکول کے طلبہ کے زریعے تلاوت قرآن اور حمد کے زریعے پروگرام کا آغاز ہوا۔
آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم سر نے آئیٹا کا تعارف اور سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر نے اخلاقی اقدار پر گفتگو کی۔آپ نے کہا کہ تعلیم ضرور عام ہوگئ ہے لیکن معاشرے میں تربیت کی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے اِسلئے ہمیں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگا۔
اس جلسے میں ممبرا کوسہ کے 5 اسکولز کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کا بھی اعزاز کیا گیا۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیچر آئیڈیل ہوتا ہے۔
سید شریف سر، صدر آئیٹا مہاراشٹر نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کا جامع تعارف اور سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔ آپ نے آئیٹا کی مرکزی مہم تدریسی آگہی، طلبائی اِرتقاء، سماجی تغیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
آئیٹا ممبرا کے فعال رکن محترمہ شیخ گل افروز کی مرتبہ اُردو کی بنیادی کتاب کا اجراء بھی اس موقع پر مہمانان کے زریعے عمل میں آیا۔
بعد ازاں 15 اساتذہ کا اعزاز کیا گیا۔
فاروق سید، ایڈیٹر گلُ بوٹے نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں مطالعہ کرنا چاہیے اور طلبہ میں بھی مطالعہ کا شوق پیدا کرنا چاہتے۔
مقرر خصوصی پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری صاحب نے کہا کہ ساری دنیا کے مسائل جہاں حل ہوسکتے ہیں وہ آپ کا کلاس روم ہے۔ یہی آپ سب سے زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں
صدارتی تقریر میں شبّیر خان صاحب نے کہا کہ آئیٹا کے مستقبلِ میں بھی ایسے پروگرام کے لئے میں خدمت کے لئے تیار ہو۔
رسم شکریہ اسرائیل سر نے ادا کیے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سید زاہد علی سر، آئیٹا ممبرا کے تمام اراکین، دیگر کا تعاون حاصل رہا۔ نظامت کے فرائض اسرائیل سر اور خالدہ چھوٹانی مس نے بہترین انداز میں ادا کیے۔ پروگرام کے اختتام پر عشائیہ کا نظم بھی تھا۔
Sunday, 24 September 2023
AIITA Mumbra Workshop : Media Coverage
Courtesy:
(Dawat, Hindustan, Rashtriya Sahara, Meyar e Zindagi, Siyasi Taqdeer, Mumbai Urdu News, Kokan ki Awaz)
Sunday, 10 September 2023
Saturday, 26 August 2023
One Day Workshop on FROM GOOD TO GREAT TEACHER
*All India Ideal Teachers Association, Mumbra*
✨Assalamualaikum wa rahmatullahi wa barakatuh
Dear Esteemed Teachers,
You're not just good; you have the potential for greatness. Join us at the "From Good to Great Teacher" workshop where you'll discover how to excel in both your personal and professional life. Gain insights into becoming an exceptional educator, finding happiness, managing stress, building strong relationships, and enhancing teaching techniques.
🗓️ *10/09/2023*
⏰ *10:00 to 1:00 pm*
Topic: *From Good to Great Teacher*
*Address*: *Women centre, 1st floor, Zoya tower, next to Al Furqaan Masjid, Sharifa road, Mumbra-400612*
Let's embark on this transformative journey together.
Jazakumullahu khair !
Convener:
*Shaikh Naima Miss*
7710994137
*Dongre Saima Miss*
8828373040
Link for Registration:
https://surveyheart.com/form/64e808f9ae510550795df511دعوت نامہ۔
موضوع :۔ اپنی تعلیم کو بلند کریں۔
محترم اساتذہ اکرام ،
استاد کا مقام وفضیلت ناقابل بیان ہے۔صرف درسی کتاب کا متن پڑھا نا اور تعلیمی محدود نصاب کی تدریس ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس عظیم خدمت کے پیشے میں استاد کی اپنی نئی اور بہتر صلاحیتوں قابلیتوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کا علم اور مہارت بھی درکار ہے۔ ایک مثالی استاد خود کی بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ طلبا مرکوز تعلیمی نظام میں طلباء کے لئے بھی سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے ساتھ ہی خودآموشی پہ متحرک کرتا ہے ۔تعلیمی تناؤ اور طلبا کے ذہنی تناؤ کی پریشانی حل کئے کوشاں رہتا ہے۔اساتذہ طلبا اور سماج کا باہمی تعلق کو استوار کرنا اور تدریس چیلینج کو حل کرنا بہت ضروری ہے جو بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے استاد کے صلاحیتوں کا بھی بہترین ہونااشد ضروری ہے تو آیئے ہم اور آپ مل کر اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن ممبرا کی جانب سے محترم اسلم سر ۔پریذیڈنٹ آف ممبرا آیٹا کی سربراہی میں ایک کارآمد ورک شاپ کا انعقاد رکھا گیا ہے جس میں محترم پروفیسر جاوید مکرم۔صاحب سامعین سے خطاب کریں گے۔
بروز اتوار ۱۰ ستمبر ۔زویا ٹاور وومن سینٹر۔امرت نگر ۔
کوآرڈینیٹر :
شیخ ناعمہ ۔
7710994137
ڈونگرے صائمہ
8828373040
لنک برائے رجسٹریشن:
https://surveyheart.com/form/64e808f9ae510550795df511
Saturday, 19 August 2023
Tuesday, 1 August 2023
Thursday, 20 July 2023
Subscribe to:
Posts (Atom)





























































