Sunday, 12 March 2023

AIITA Mumbra Members Meet & Felicitation Program

 آئیٹا ممبرا کی جانب سے مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار ۔  
آج بتاریخ 12 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے تھانے میونسپل اسکول نمبر 77میں آئیٹا ممبرا کی جانب سے ایک بہت ہی بہترین معلوماتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس نشست کی شروعات الحمدللہ جناب ادریس سر نے قرآن کریم کی تلاوت سے کی۔ اس کے بعد نشست میں شامل تمام ممبران کی خدمات میں پھولوں اور ٹرافی کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اسٹیٹ پریسیڈینٹ آئٹا جناب سید شریف سر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی تقریر کی اس کے بعد اساتذہ کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے ۔ آپ نے بتایا کہ ہم جو کام کررہے ہیں یہ بھی دینی فریضہ ہے۔ اس کے ذریعے آئٹا اساتذہ میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے اور سماج میں تعمیری فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اسی کے ساتھ تھانے میونسپل اسکول نمبر 77 کے صدر مدرس جناب زاہد سر نے اپنے تجربات بیان کئے۔ زاہد سر نے اپنے استاد کے قول کو بھی نقل کیا کہ کام کرتے جاؤ اور پیچھے پلٹ کر نہ دیکھو۔ اپنے سماجی اور تعلیمی کاموں کے تجربات سے ممبرز کو متحرک کیا۔  جنابِ اسرائیل سر نے بھی اساتذہ کی رہنمائی کی اور آئیٹا ممبرا کے صدر جناب اسلم شاہ سر نے آنے والے وقت میں ائیٹا ممبرا کے مستقبل میں لیے جانے والے پروگرام کی تفصیل بیان کی ۔سید شریف سر نے صدارتی خطاب کیا۔ آپ نے تمام ممبرز سے ایسے ہی کام کرنے کی صلاح دی۔ نشست کا  اختتام محمد اسلم سر کے اظہارِ تشکر سے ہوا۔




Saturday, 18 February 2023

Sunday, 12 February 2023

UDAAN Children's Festival news in Savera Media


 

TAIT Seminar 12-2-2023

 *ممبرا میں آئیٹا کا TAIT کا  سیمنار اختتام پذیر*

آج ۱۲ فروری ۲۰۲۳ کو عبداللہ پٹیل اُردو ہائی اسکول کوسہ میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا TAIT کا کامیاب سیمنار منعقد کیا گیا۔

مومن عمر فاروق سر کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد حمد مومن آرزو نے پڑھے۔ اس کے بعد نعت شریف جاوید شاہ سر نے پرترنم آواز میں پڑھے۔
نظامت کے فرائض خان محمد اسرائیل سر اور گل افروز مس نے نہایت ہی بہترین انداز میں ادا کیے۔
مہمانان کا استقبال مبین پتلباب سر نے کیا۔
انیس شیخ سر نے ٹیچرز بھرتی کیسے ہوتی ہے اور اس کا مفصل طریقہ کار طلبہ کو بتایا۔ انیس سر نے طلبہ کے ذہن میں آ رہے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
بعد ازاں انصاری اقبال سر نے TAIT کو کیسے کامیابی سے پاس کرے اس پر سیر حاصل گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اس سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے عبداللہ پٹیل ہائی اسکول کی پرنسپل محترمہ نسرین شیخ صاحبہ اور محسن سر اور دیگر اسٹاف نے کافی محنت اور تعاون کیا۔ نسرین مس اسکالرشپ امتحان اور دیگر کچھ مصروفیات کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کر پائے۔ ائیٹا ممبرا نسرین مس اور اسکول انتظامیہ کا شکر گذار ہیں۔

رسم شکریہ کے فرائض مومن رضوانہ مس نے ادا کیے۔ اور پروگرام کا اختتام ہوا ۔











Tuesday, 7 February 2023

TAIT Seminar

*آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، ممبرا* کی جانب سے *12 فروری 2023 بروز اتوار* کو *صبح 9 سے دوپہر 1 بجے* تک *عبداللہ پٹیل ہائی اسکول کوسہ،ممبرا* میں TAIT سمينار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مقررین:
*انصاری اقبال سر*
👈سابق صدر، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، پاتھری
👈معلم، ضلع پریشد اسکول، پاتھری

*انیس بيلدار سر*
👈معلم، ٹی ایم سی اسکول نمبر125 کوسہ

 
خواہشمند اپنا رجسٹریشن جلد از جلد کروائیں۔

https://surveyheart.com/form/63dccbf42bc98653d64aef64


کنوینر
*مبین پتلباب*
نائب صدر ,آئیٹا ممبرا



Tuesday, 31 January 2023

UDAAN Children's Festival Media Coverage








 

UDAAN Children's Festival 2023

 آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) ممبرا یونٹ کا چلڈرنس فیسٹیول (اڑان) کامیابی سے ہمکنار

آئیٹا ممبرا یونٹ کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں اڑان-چلڈرنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبرا سے 19 اسکولوں کے 96 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جونیر اور سینیر گروپ میں ڈرائنگ، مضمون نویسی، نظم خوانی اور تقریری مقابلہ، اس طرح کل چھ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار 29جنوری2023 کو انعام یافتگان طلبہ کے لیے جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول میں کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت اسکول ہذا کے پرنسپل و ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ خان صاحب نے کی۔ آپ نے شریک طلبہ اور اساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور اس طرح کے پروگرام کو طلبہ کی حقیقی نشو ونما کا ضامن قرار دیا۔ اس موقع پر یوسف شیخانی صاحب، مہاراشٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سراج چوگلے صاحب، آئیٹا مہاراشٹر کے صدر سید شریف صاحب، ڈاکٹر عبدالماجد انصاری (سی ای او اینڈ فاؤنڈر گڈ کیریکٹر کمپنی)، تھانہ ضلع آئیٹا ضدر مکرم خان صاحب، ممبئی سے معروف استاد اور قلمکار سید خالد صاحب، ٹی ایم سی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید زاہد صاحب نے اسٹیج کو رونق بخشی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقابلے میں حصہ لینے والے اسکولوں و دیگر اساتذہ کا جم غفیر موجود تھا۔ تمام مقابلوں میں اول دوم سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات دیے گئے نیز انچارج اساتذہ کو ٹرافی بھی دی گئی۔ بھیونڈی کارپوریشن کے استاد، سجاد اختر مومن نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ آئیٹا ممبرا یونٹ کے صدر  محمد اسلم صاحب نے مہمانان کا استقبال کیا اور  خان اسرائیل سر نے انعامات کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آئیٹا ممبرا یونٹ کے صدر محمد اسلم شاہ صاحب اور ان کے رفقاء خان اسرائیل (سیکریٹری)، آفتاب سر، اعجاز سر، اویس سر، مبین سر، رضوانہ مس، فہمیدہ مس، کلثوم مس، وسیم سر، معراج سر کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بھیونڈی سے تشریف لائیے جاوید عزت اللہ نے حمد باری تعالیٰ اور حنیف خان صاحب نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اظہار تشکر اور ظہرانے پر پروگرام کا اختتام ہوا۔





















Monday, 9 January 2023

 1st Inter-School CHILDREN’S FESTIVAL 2023

 1st Inter-School CHILDREN’S FESTIVAL2023

پہلا بین المدارس چلڈرنس فیسٹیول