Tuesday, 31 December 2024

Calendars Distribution









































 AIITA Maharashtra 2025 Calendars Distribution

Sunday, 29 December 2024

AIITA Mumbra Member's Felicitation 29-12-2024

AIITA Mumbra Members Felicitation 29;12-2024 at women's centre, amrut nagar, Mumbra


















Tuesday, 30 July 2024

AIITA Mumbra : Feliciation Program for SSC & HSC Students 28-7-2024

 

بروز اتوار بتاریخ 28 جولائی 2024 بوقت 10 بجے بمقام ثانیہ ہال میں AIITA کی جانب سے دہم و از دہم کے لیے تہنیتی جلسہ منعقد کیا ۔ حسب روایت پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ازکا خان نے تلاوت کے فرائض انجام دیے ۔ اس کے بعد محمد تحسین رضا نے حمد کا نذرانہ پیش کیا۔ نوری مس نے نہایت ہی خوب صورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ پروگرام کی صدارت " سید زاہد علی سر نے کی ۔ مہمان خصوصی میں AIITA ممبئی کے صدر الیاس سر اور ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر اور عبدالرحمن سر اور مدینہ انصاری صاحبہ تھے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری سر نے
اچھے نمبرات سے پر نہ صرف مبارکبادی دی بلکہ ان کی ستائش بھی کی اور نیز انوکھا عہد بھی لیا نیز مستقبل میں انھیں اچھا ، نیک ، رحم اور ایمانداری کا سبق دیا ۔ انھیں محلوں کا Lamp post  کہا ۔ تقسیم انعامات کا سلسلہ بحسن خوبی انجام پایا۔ طلبہ و طلبات میں کافی جوش و خروش سے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انصاری مدینہ صاحبہ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے قیمتی آراؤں سے نوازا ۔ سید زاہد علی سر نے اپنے صدراتی خطبہ میں والدین و طلبات کو دین و دنیا دونوں میں کامیابی و کامرانی سے سر خرو ہونے کی لیے نہایت قیمتی اور بہترین انداز میں مشورے بھی دیے۔ کچھ طلباء و طالبات نے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ اور شکریہ بھی ادا کیا کہ AIITA نے انھیں بطور طالب علم اس ایوارڈ سےنوازا۔ اسماء مس کی رسم شکر یہ کے بعد جلسہ ختم ہوا۔ شرکا جلسہ کے لیے ناشتے کا نظم تھا۔

 










 

 

 





 

 

https://youtu.be/yloME_n8g0s?si=e23AGFh_s5D1qhD9

 

https://youtu.be/y3_jUVv0yGQ?si=0VEHt4ze1HTQzZ95



https://youtu.be/4WV_BL23g5E?si=xZ2utknRs9274N3k


https://sadaemaharashtraurdunews.blogspot.com/2024/07/blog-post_589.html

Friday, 3 May 2024

Eid Milan Cum Felicitation Program

 *آئیٹا ممبرا کے ممبرز کا عید ملن پروگرام*  آج بروز اتوار بتاریخ 28 اپریل 2024 کو ویمنز سینٹر ممبرا میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کے ممبران کا عید ملن پروگرام منعقد ہوا۔ ممبرز کی اکثریت نے اس پروگرام میں اپنی شمولیت درج کرواکر شیر خورما سے لطف اندوز ہوئی۔ پروگرام کا آغاز مصطفٰی سر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد ازاں ضلعی صدر جناب مکرم خان صاحب نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت بتائی۔ آئیٹا کے مقاصد پر گفتگو کی۔ آئیٹا ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ اور ایک نظریاتی تنظیم ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔ آپ نے علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کے قول کے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کام کرتے رہنا چاہیے۔ اس کے بعد آئیٹا ممبرا کے ذریعے منعقد کتابی مقابلے کے انعامات مہمانان کے ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔ اول انعام سادیہ اسکول ممبرا کی ڈاکٹر اسما رحمۃ اللہ صاحبہ کو ملا۔ دوم انعام انصاری تبسم عبدالعزیز صاحبہ نے حاصل کیا۔ تیسرا انعام شیخ شاہد سر نے حاصل کیا۔ یہ مقابلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بحثیت معلم اس کتاب پر لیا گیا تھا جس میں کافی اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ صدارتی خطاب میں ریاستی صدر جناب سید شریف صاحب نے کیڈر کو تربیتی نقطہ نظر سے کچھ باتیں بتائی۔ آپ نے آئیٹا کے پالیسی پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ آپ نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کیا۔ آپ نے ممبران کی تذکیر کرتے ہوئے ہمیں اپنے مقاصد کی طرف متوجہ کیا۔ آپ نے نیشنل ایجوکیشنل پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مزید معلومات اور تعلیمی مواد حاصل کرنا ہے۔ آپ کو ہر وقت اپنے آپ کو زمانے کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہمارے اندر خودنمائی نہیں آنا چاہیے۔  رسم شکریہ محمد اسلم سر نے ادا کیے۔ پروگرام کے آخر میں شیر خورمہ سے سب کی تواضع کی گئی۔ نظمات کے فرائض خان اسرائیل سر نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دیے۔ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے مبین سر، مصطفیٰ سر، رضوانہ مس، نوری مس، زیب النساء  مس، گلُ افروز مس، نوید سر نے کافی محنت کی۔